سردی
کے موسم کی غذائیں ۔
موسم سرما میں بھوک خوب لگتی ہے اور خوب کھایا بھی جاتا ہے۔ سردیوں میں
پھل‘ سبزیاں‘ میوہ جات ‘ اجناس اور مصالحے وغیرہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
گرما کی نسبت سرما میں ہر چیز کھانے کا ایک اپنا ہی لطف ہوتا ہے۔ چاہے گوشت کھائیں
یا مچھلی دونوں بغیر فریج کے بھی خراب نہیں ہوتے۔ موسم سرما کی خاص سوغاتوں میں
صحت بنانے والی بے شمار اشیاءوافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں۔ مونگ پھلی‘ چنے‘ تل
کے لڈو وغیرہ ہر ایک کی قوت خرید میں آ جاتے ہیں۔ ابلے ہوئے انڈے اور چکن سو پ کے
علاوہ گاجر کا حلوہ بھی اسی موسم کی خاص سوغات ہے۔ کینو‘ مسمی‘ نارنگی‘ مالٹا‘ سیب‘
کیلے‘ گنا‘ امرود‘ پپیتہ‘ ناریل‘ بیر‘ شکر قندی‘ سنگھاڑا اور آملہ وغیرہ صحت کے
ساتھ ساتھ صاف خون کی فراہمی کے بھی ضامن ہوتے ہیں۔ موسم سرما میں شہد بھی بے حد
فائدہ دیتا ہے۔ چلغوزہ ‘ اخروٹ‘ خوبانی (خشک) میوے والا گڑ عام استعمال ہوتا ہے۔
مارجرین‘ مکھن‘ بالائی کا بھی بے دریغ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ موسم سرما میں بنائی
گئی صحت سارا سال قائم رہتی ہے۔ اگر آپ نے صحت بنانی ہے تو موسم سرما میں ملنے والی
ہر شے سے انصاف کریں۔ کھائیں ‘ پئیں اور ورزش بھی ضرور کریں۔ نیند تو ویسے بھی اس
موسم میں بہت آتی ہے اور نرم گرم لحافوں میں گھس کر آرام کرنے‘ چائے‘ کافی‘ سوپ پینے
کا تو ایک الگ ہی مزہ ہے۔ ماہرین غذا اور طب کا کہنا ہے کہ قابل رشک صحت کا رازریشہ
دار غذاﺅں کے استعمال میں ہے ‘
یعنی فائبر نہ صرف یہ کہ امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ بڑھتے وزن پر بھی ان
غذاﺅں سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق
روزانہ ایسی غذائیں کھائیں جس میں 30 گرام ریشے موجود ہوں‘ ایسا اناج استعمال کیا
جائے جس میں چھلکا ہو اور اس کا چھلکا الگ نہ کیا گیا ہو۔ ریشہ دار غذا ذیابیطس‘
فشار خون کی زیادتی میں کمی کے علاوہ جسم کے بنیادی اعضاءکے افعال پر بھی صحت مند
اثرات مرتب کرتی ہے
Comments
Post a Comment