Skip to main content

Posts

Showing posts with the label سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا فائدہ

سردیوں میں دیسی گھی کا استعمال

سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا فائدہ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص کر موسم سرما میں روزانہ ایک چمچ  دیسی  گھی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اورمحض ایک چمچ روزانہ استعمال کرنے سے درج ذیل تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ دیسی گھی سردیوں میں جلد کی خشکی سے نجات دلاتا ہے اور خصوصاً  دیسی گھی  پگھلا کر بالوں میں تیل کے طور پر لگانے سے ناصرف سر کی جلد کی خشکی دور ہوجاتی ہے بلکہ بال بھی کالے اور چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔  اس میں موجود وٹامن اے بصارت کو تیز کرتا ہے جبکہ آنکھوں پر پڑنے والے دبا ﺅ کا بھی بہترین علاج ہے اور خصوصاً آنکھوں کی بیماری گلاکوما میں فائدہ بخش ہے۔  دیسی گھی جوڑوں کو صحت مند رکھتا ہے اور خصوصاً سردیوں میں جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لئے بہت مفید ہے۔  پکانے کے لئے استعمال ہونے والے عام تیل میں بلند درجہ حرارت پر فری ریڈیکل پیداہوجاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے برعکس دیسی گھی میں مستحکم سیچوریٹڈ بانڈ پر مشتمل چکنائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے فری ریڈیکل بہت کم بنتے ہیں، لہٰذا بیماریوں کا بھی کوئی خدشہ نہیں۔ ...