سردیوں میں دیسی
گھی استعمال کرنے کا فائدہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص کر موسم سرما میں
روزانہ ایک چمچ دیسی گھی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اورمحض ایک چمچ روزانہ استعمال
کرنے سے درج ذیل تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
دیسی گھی سردیوں میں جلد کی خشکی سے نجات دلاتا
ہے اور خصوصاً دیسی گھی پگھلا کر بالوں میں تیل کے طور پر لگانے سے ناصرف سر کی جلد کی
خشکی دور ہوجاتی ہے بلکہ بال بھی کالے اور چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔
اس میں موجود وٹامن اے بصارت کو تیز کرتا ہے
جبکہ آنکھوں پر پڑنے والے دباﺅ
کا بھی بہترین علاج ہے اور خصوصاً آنکھوں کی بیماری گلاکوما میں فائدہ بخش ہے۔
دیسی گھی جوڑوں کو صحت مند رکھتا ہے اور خصوصاً
سردیوں میں جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لئے بہت مفید ہے۔
پکانے کے لئے استعمال ہونے والے عام تیل
میں بلند درجہ حرارت پر فری ریڈیکل پیداہوجاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا باعث بنتے
ہیں۔ اس کے برعکس دیسی گھی میں مستحکم سیچوریٹڈ بانڈ پر مشتمل چکنائی ہوتی ہے جس
کی وجہ سے فری ریڈیکل بہت کم بنتے ہیں، لہٰذا بیماریوں کا بھی کوئی خدشہ نہیں۔
دیسی گھی ناصرف خود غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ یہ
دیگر وٹامن اور معدنیات کو جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے اور یوں ہمارے
مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
اگر جسم پر کوئی زخم لگ جائے تو اپنی خوراک میں
دیسی گھی ضرور شامل کریں کیونکہ یہ زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے۔
دماغ اور یادداشت کے لئے بھی دیسی گھی کو ایک
بہترین نسخہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ناصرف دماغ کے خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے
بلکہ حافظے کو بھی تیز کرتا ہے۔

Comments
Post a Comment