شہد کے استعمال کے بہترین صحت بخش طریقے صدیوں سے یہ بات ثابت ہے کہ شہد Honey میں شفاء ہے۔ شہد کے اندر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو مختلف تکالیف میں فائدہ مند ہیں ۔ چاہے وہ کھانسی ہو یا تکالیف دہ زخم۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہد کی قوت بخش اور جراثیم کش خصوصیات صحت کے بہت سے معاملات میں ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ لشہد بہت سی چیزوں میں فائدہ مند ہے۔ شہد کے فوائد کھانسی میں مفید ہے اگر آپ کی کھانسی کسی بھی طرح نہیں جا رہی تو شہد کا استعمال اس میں بہت مفید ہے ۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ شہد دوسرے کھانسی کے سیرپ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے ۔ گلے میں گاڑھے شہد کی تہہ بن جاتی ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ کچھ نروز کو بہتر بنا کر گلے کی حساسیت کو کم کرتا ہے ۔ جس سے کھانسی میں کمی آتی ہے۔ جلی ہوئی جلد کو آرام دیتا ہے معمولی جلے ہوئے حصے پر شہد کی پتلی تہہ لگانے سے تکلیف میں کمی ہوتی ہے اور جلن ختم ہوتی ہے ۔شہد کی جراثیم کش خصوصیات متاثری حصے کو انفیکشن سے بچاتی ہے ۔ اس طرح زخم تیزی سے بھر جاتا ہے۔ پر سکون نیند کے لیے شہد کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی...