Skip to main content

شہد کے استعمال کے بہترین صحت بخش طریقے



شہد کے استعمال کے بہترین صحت بخش طریقے
صدیوں سے یہ بات ثابت ہے کہ شہدHoney میں شفاء ہے۔ شہد کے اندر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو مختلف تکالیف میں فائدہ مند ہیں ۔ چاہے وہ کھانسی ہو یا تکالیف دہ زخم۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہد کی قوت بخش اور جراثیم کش خصوصیات صحت کے بہت سے معاملات میں ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ لشہد بہت سی چیزوں میں فائدہ مند ہے۔
شہد کے فوائد
کھانسی میں مفید ہے
اگر آپ کی کھانسی کسی بھی طرح نہیں جا رہی تو شہد کا استعمال اس میں بہت مفید ہے ۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ شہد دوسرے کھانسی کے سیرپ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے ۔ گلے میں گاڑھے شہد کی تہہ بن جاتی ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ کچھ نروز کو بہتر بنا کر گلے کی حساسیت کو کم کرتا ہے ۔ جس سے کھانسی میں کمی آتی ہے۔
جلی ہوئی جلد کو آرام دیتا ہے
معمولی جلے ہوئے حصے پر شہد کی پتلی تہہ لگانے سے تکلیف میں کمی ہوتی ہے اور جلن ختم ہوتی ہے ۔شہد کی جراثیم کش خصوصیات متاثری حصے کو انفیکشن سے بچاتی ہے ۔ اس طرح زخم تیزی سے بھر جاتا ہے۔
پر سکون نیند کے لیے
شہد کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ خالص شہد پرسکون نیند لاتا ہے۔ شہد جسم میں موجود ٹرائپونین کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جو پر سکون نیند کا باعث بنتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کھانسی کی وجہ سے رات بھر نہیں سو پاتے تو ایک چائے کا چمچ شہد پینے سے کھانسی سے فوری آرام آئے گااور آپ سکون سے سو سکیں گے۔
قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے

خالص شہد میں موجود قوت بخش اجزاء میں جراثیم اور بیماری سے بچانے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور بیماری کے خلاف لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ اگر آپ موسم کے اثرات کو محسوس کریں تو ایک کھانے کا چمچ شہد، دو چائے کے چمچ لیموں کا رس آدھا کپ گرم پانی میں شامل کر کے پیئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

ادرک کی فایدے

Ginger Benefits In Urdu ادرک کی فایدے

دانت کی درد سے نجات پانے کا اسان طریقہ

دانتوں کے درد سے نجات دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے لہسن لہسن بھی جراثیم کش ہوتا ہے اور یہ درد میں کمی لانے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کو کچل کر پیسٹ کی شکل دے دیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں یا آہستگی سے چبائیں۔ اس عمل کو کئی روز تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔ امرود کے پتے امرود کے درخت کے پتے ورم کش اور جراثیم کش ہوتے ہیں، یہ نہ صرف دانت کے درد کو کم کرتے ہیں جبکہ منہ کے زخم اور مسوڑوں کی سوجن کے مسئلے بھی دور کرتے ہیں۔ اس کے لیے ایک یا 2 پتوں کو اس وقت تک چبائیں جب تک عرق متاثرہ حصے پر اثر کرنا نہ شروع کردے یا چند پتوں کو پانی میں ابالیں اور اسے ٹھنڈا کرکے اس میں ایک چٹکی سمندری نمک کا اضافہ کریں، پھر اس سلوشن کو ما ﺅ تھ واش کے طور پر استعمال کریں۔ پیاز پیاز میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو ان جراثیموں کو...

ادرک کی فائدے

ادرک ورم کش ہے طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کسی قسم کے ورم سے متعلق مرض لاحق ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جسم کے ورم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پیٹ میں گیس کا خاتمہ اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔ پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔