Skip to main content

دانت کی درد سے نجات پانے کا اسان طریقہ



دانتوں کے درد سے نجات
دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے
لہسن
لہسن بھی جراثیم کش ہوتا ہے اور یہ درد میں کمی لانے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کو کچل کر پیسٹ کی شکل دے دیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں یا آہستگی سے چبائیں۔ اس عمل کو کئی روز تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔
امرود کے پتے
امرود کے درخت کے پتے ورم کش اور جراثیم کش ہوتے ہیں، یہ نہ صرف دانت کے درد کو کم کرتے ہیں جبکہ منہ کے زخم اور مسوڑوں کی سوجن کے مسئلے بھی دور کرتے ہیں۔ اس کے لیے ایک یا 2 پتوں کو اس وقت تک چبائیں جب تک عرق متاثرہ حصے پر اثر کرنا نہ شروع کردے یا چند پتوں کو پانی میں ابالیں اور اسے ٹھنڈا کرکے اس میں ایک چٹکی سمندری نمک کا اضافہ کریں، پھر اس سلوشن کو ماتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔
پیاز
پیاز میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو ان جراثیموں کو نشانہ بناتے ہیں جو انفیکشن کا باعث بنتے ہیں، جس سے درد میں کمی آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پیاز کا ایک ٹکڑا لیں اور منہ میں ڈال کر اس جگہ سے چبائیں جہاں درد ہورہا ہو، پیاز سے خارج ہونے والا عرق تکلیف سے نجات دلانے میں مدد دے گا، اگر درد کی وجہ سے چبانا ممکن نہ ہو تو انگلی سے پیاز کے ٹکڑے کو متاثرہ حصے پر دبا کر رکھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

ادرک کی فایدے

Ginger Benefits In Urdu ادرک کی فایدے

ادرک کی فائدے

ادرک ورم کش ہے طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کسی قسم کے ورم سے متعلق مرض لاحق ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جسم کے ورم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پیٹ میں گیس کا خاتمہ اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔ پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔