Skip to main content

گڑ کھانے کی بے شمار فائدے


گڑ کی فائدے


گڑ کھانے کی بے شمار فائدے
گڑجسے عربی زبان میں فارلیذ،فارسی میں قندسیاہ ،انگریزی میں جیگری اوراردو میں گڑ کہتے ہیں۔یہ گنے کے رس کو پکا کر جمالیا جاتا ہے۔ قوام کو سخت بنا کر ہاتھوں سے مل کر سفوف بنا لیں تو اسے سرخ شکر بھی کہتے ہیں۔ اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ بعض دفعہ رنگ سرخی مائل سیاہ اور زرد بھی ہوتاہے اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں تر ہوتا ہے۔ پرانا گڑ گرم و خشک ہوتا ہے۔
گڑ قدرتی میٹھائی کے طور پر جانا جاتا ہے۔گڑ میں کئی ایسے فائدہ مند خصوصیات ہیں جو صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔گڑ ذائقہ کے ساتھ ہی صحت کا بھی خزانہ ہے۔ موسم سرما میں گڑ کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور لوگ اسے بڑے شوق کے ساتھ کھاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو گڑ کے چند اہم ترین طبی فوائد کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
*گڑ کا استعمال اندرونی نظام کو متحرک کرکے قبض سے نجات دلاتا ہے۔ گڑ نظام انہضام کو متحرک کر دیتا ہے، اسی لیے متعدد افراد کھانے کے بعد گڑ ضرور استعمال کرتے ہیں۔
*گڑ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اور گڑ کی اسی خوبی کے باعث اس کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے۔ آئرن ہمارے جسم کے لیے نہایت ضروری ہے کیوں کہ اس سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔
*مائیکرونیوٹرنٹس انسانی جسم کی ضرورت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ایک انسان متعدد نفسیاتی افعال سرانجام دیتا ہے، اور گْڑ ایسے مائیکرونیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
*کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے (نقصان دہ) مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں۔ گڑ آپ کے جگر کی صفائی کرکے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پر درست رکھتا ہے۔
* گڑ کھانسی، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی عام بیماریوں میں بھی اکسیر کا کام دیتا ہے۔
*مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کے لیے انسانی جسم قوت مدافعت کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔ گڑ اینٹی آکسائیڈینٹس، زنک اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔
* گڑ کھانے سے پٹھوں، اعصاب اور خون کی Vessels کو تھکاوٹ سے راحت ملتی ہے۔
*گڑ کھانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں خاصی مدد ملتی ہے۔
*گڑ پیٹ کے مسائل سے نمٹنے کا ایک انتہائی آسان اور فائدہ مند علاج ہے. یہ پیٹ میں گیس بننا اور عمل انہضام فعل سے منسلک دیگر مسائل کو دور کرتا ہے۔
* موسم سرما کے دنوں میں یا موسم سرما ہونے پر گڑ کا استعمال آپ کے لیے امرت کی مانند ہے۔
*گڑ حلق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاج میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
*گڑ مٹاپا اور پیٹ کے بڑھناجیسے امراض کوبھی روکتا ہے۔
*خاص مردانہ کمزوری میںیہ ٹانک کاکام دیتا ہے۔
* گلا خراب ہونے اورگلے میں ریشہ گرنے جیسے امراض میں بھی گڑازحدمفید ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ادرک کی فایدے

Ginger Benefits In Urdu ادرک کی فایدے

دانت کی درد سے نجات پانے کا اسان طریقہ

دانتوں کے درد سے نجات دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے لہسن لہسن بھی جراثیم کش ہوتا ہے اور یہ درد میں کمی لانے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کو کچل کر پیسٹ کی شکل دے دیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں یا آہستگی سے چبائیں۔ اس عمل کو کئی روز تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔ امرود کے پتے امرود کے درخت کے پتے ورم کش اور جراثیم کش ہوتے ہیں، یہ نہ صرف دانت کے درد کو کم کرتے ہیں جبکہ منہ کے زخم اور مسوڑوں کی سوجن کے مسئلے بھی دور کرتے ہیں۔ اس کے لیے ایک یا 2 پتوں کو اس وقت تک چبائیں جب تک عرق متاثرہ حصے پر اثر کرنا نہ شروع کردے یا چند پتوں کو پانی میں ابالیں اور اسے ٹھنڈا کرکے اس میں ایک چٹکی سمندری نمک کا اضافہ کریں، پھر اس سلوشن کو ما ﺅ تھ واش کے طور پر استعمال کریں۔ پیاز پیاز میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو ان جراثیموں کو...

ادرک کی فائدے

ادرک ورم کش ہے طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کسی قسم کے ورم سے متعلق مرض لاحق ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جسم کے ورم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پیٹ میں گیس کا خاتمہ اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔ پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔